لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نےپی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لئے 13فروری کو طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ای سی ایل کی درخواستوں کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے، وزارت داخلہ کے جواب میں سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نےنام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔