• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پہلی بار صحت کے شعبے میں تاخیری کلچر کو ختم ، سلمان رفیق

لاہور (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں پہلی بار صحت کے شعبے میں تاخیری کلچر کو ختم کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے اسپیشلائزڈ ہسپتالوں میں لاکھوں مریض مستفید ہوئے، سرجریز کی گیئں جبکہ اربوں روپے کی مفت ادویات تقسیم کی گئی ہیں،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ صحت اقدامات کے حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی، اجلاس کے دوران صحت کے نئے اور منفرد پراجیکٹس کے حوالہ سے پبلک فیڈ بیک کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فلیگ شپ پروگرامز میں شفافیت کو یقینی، سروس کا معیار بہتر بنانے اور مریضوں کی آسانی کیلئے بہترین مانیٹرنگ کی اہمیت پر زوردیا ہے۔
لاہور سے مزید