• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12محکموں کے افسران و ملازمین کرکٹ کے میچز کھیلیں گے، بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے پنجاب کی پہلی پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ واسا لاہور آفس میں منعقدہ تقریب میں 12 محکموں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی عمران محمود اور عمران کشور ، سی او او روڈا اور دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔حکومت پنجاب کے 12 محکموں کے افسران و ملازمین کرکٹ کے میچز کھیلیں گے۔18فروری سے مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے جائیں گے۔پنجاب پریمیئر لیگ کا فائنل میچ مارچ میں کھیلا جائے گا۔
لاہور سے مزید