• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، چیف سیکرٹری

لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 47ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں میں مالی معاونت، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور امن و امان کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔یہ پیش رفت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں سامنے آئی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ رمضان نگہبان پیکج کے تحت 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے اور منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی براہِ راست نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اور طلب و رسد کے توازن کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی۔
لاہور سے مزید