لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے صوبائی دفتر منصورہ میں ڈاکٹر بابر رشید سیکرٹری جنرل پنجاب وسطی،محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سولر صارفین پر نیٹ میٹرنگ کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا ظالمانہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیٹ بلنگ کے نظام کے تحت اب حکومت عوام کو 40 سے پچاس روپے کا یونٹ بیچے گی اور ان سے صرف گیارہ روپے کا بجلی یونٹ خریدے گی۔ یہ حکومت کا عوام دشمن فیصلہ ہے جسے جماعت اسلامی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ نیٹ میٹرنگ پالیسی کا خاتمہ عوام دشمن اور ظالمانہ ہے۔ اس اقدام سے ملک کے کروڑوں شہری براہِ راست متاثر ہوں گے۔ محض عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ایک ماہ کے لئے سولر صارفین سے نیٹ بلنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سولر صارفین پر نیٹ بلنگ کو مستقل طور پر ختم کیا جائے۔