قوم کو تقسیم کرنے والے خودنشان عبرت بن گئے ٗ صادق عمرانی

August 17, 2022

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے سابق صوبائی سیکرٹری انفارمیشن وقاص ندیم سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم ایک تسلسل کے ساتھ سیاسی انتشار اورافراتفری کے بڑھتے رحجان سے تنگ آچکی ہے اور وہ پرامید ہے کہ اس کی نجات دہندہ جماعت جواپنی سابقہ روایت کی علمبردار بن کر ماضی کی طرح اسے ان مسلط کردہ بحرانوں سے نجات دلوائے گی حقیقی سیاسی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود مسلسل کئے جانے والے لاحاصل تجربات کی وجہ سے ترقی کے ثمرات سے ناتوعوام مستفید ہوسکے اورناہی ان کی معاشی حالت میں سدھار نام کی کوئی چیز دیکھنے میں آئی انہوں نے کہاکہ راتوں رات امیربننے کے چکر میں معاشرےکاہرفرد چکرایا ہوا ہے اوروہ انسانی واخلاقی اقدار کو اپنے پیروں تلے روندکرآگے بڑھ جاناچاہتاہے صادق عمرانی نے کہا کہ معاشرے کوزہرآلود اورکرپشن کے ناسور کی آبیاری ضیاء آلات سے دورحکومت میں شروع کی گئی جو آہستہ آہستہ بڑھ کرہماری بنیادوں تک سراہت کرچکی ہے صادق عمرانی نے کہاکہ قوم کو جمہور سے متنفرکرنے اوراسے اپنے مطلوبہ قومی اہداف کے حصول وتحفظ سے کوسوں دور رکھنے میں اب تک کئے جانے والے لاحاصل تجربات کابڑا ہاتھ ہے جن کی وجہ سے تقسیم درتقسیم کرنے کو ناقابل یقین حدتک تقویت ملی اقتدار سے دھتکاری تبدیلی سرکاراپنی ناکامیوں اورنااہلیوں پرپردہ ڈالنے اورقوم کو مزید گمراہ کرنے کے لئے اسی فارمولے پرعمل پیرا ہے یہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ قائم رکھنے کی ایک کوشش ناکام ضرور ہوسکتی ہے مگراس حقیقت سے انکار بھی ممکن ہے کہ ملک و قوم کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنے ہاتھوں نشان عبرت بن گئے کیونکہ پاکستان رہتی دنیا تک قائم و دائم رہنے کے لئے بناہے۔