نشتر ہاسٹل میں غیر ملکی ڈاکٹر کا قتل ، پی ایم اے کا کیمرے فعال کرنے کا مطالبہ

August 18, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی قیادت میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات کی اور نشتر ہسپتال کے ہاسٹل میں غیر ملکی ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ، ہاسٹلز میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے سمیت او پی ڈی اور لیڈی ڈاکٹرز کے ہاسٹلز میں ائیر کنڈیشنڈ سسٹم فعال کرنے،سڑکوں کی مرمت ،نشتر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم فل ایم پی ایچ اور ڈپلومہ شروع کروانے ، آن پے سکیل اور designated کے تحت فیکلٹی کی رکی ہوئی ترقیاں کرنے کے حوالے سے مسائل سے آ گاہ کیا اور ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں ، اس پر وائس چانسلر نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے نشتر ہاسٹلز میں سی سی ٹی وی کیمرہ فعال کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ سڑکوں کی تزئین وآرائش مرمت سمیت یونیورسٹی کے زیر انتظام نئے پروگرام شروع کئے جانے جبکہ دیگر مطالبات کے جلد حل کی بھی یقین دہانی کروائی ،وفد میں ڈاکٹر طارق وقار ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ڈاکٹر مرتضی بلوچ اور دیگر عہدے دارشامل تھے۔