شادی میں رکاوٹ، بیٹے کے قاتل 70 سالہ باپ کو عمر قید

August 18, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکا نے 35سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو عمر قید سنا دی، سزا پانے والا 70سالہ چمنے خان دوسری شادی کرنا چاہتا تھا لیکن بیٹا رکاوٹ بنا ہوا تھا، رواں برس 9اپریل کو تھانہ صدر بیرونی میں ملزم کے دوسرے بیٹے شمشیر خان کی درخواست پر درج کیس کے مطابق تخت بھائی ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے ہم چار بھائی نئی آبادی ملک کالونی گرجا روڈ کے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں ۔وقوعہ کے روز بھائی جمشید خان، بھانجے عثمان خان اور سلیمان خان کے ہمراہ واپس آرہے تھے کہ سامنے کھڑے میرے والد چمنے خان نے فائر کیا جو جمشید خان کے سینے میں لگا جو دم توڑ گیا۔ وجہ عناد یہ تھی کہ میرا والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور میرا مقتول بھائی رکاوٹ بنا ہوا تھا۔گزشتہ روز عدالت نے باریش چمنے خان کو عمر قید اور تین لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔