سندھ میں بارشوں سے کروڑوں کی گندم خراب ہونے کا انکشاف

August 18, 2022

کراچی ( رپورٹ/ رفیق بشیر )سندھ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی گندم خراب ہونے کا انکشاف ہواہے ۔

محکمہ خوراک کیجانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو ایک مراسلہ بھیجا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں میں گندم کی 2913بوریاں متاثر ہوئی ہیں جس میں سے 2039 بوریاں بارش میں بھیگ گئی ہیں تاہم ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے

البتہ 873بوریاں خراب ہوئی ہیں ‘مراسلےمیں چیف سیکریٹری کو بتایا گیا ہے کہ بارشوں کی آمد کے بعد گندم کی بڑی تعداد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے‘ محکمہ خوراک کی جانب سے فوری طور پر تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گندم کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ گندم کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔