پٹرول کی قیمت پرمفتاح اسماعیل کی باتیں سمجھ نہیں آتیں،عظمی بخاری

August 19, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ،جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ عام آدمی کوپٹرول نرخ پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی۔مزید کہتی ہیں کہ اب لگتا ہے پرویز الٰہی گوگی پنکی کا ادھورا مشن پورا کریں گے،عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی پرواہ ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز گل کے حوالے سے انہوں نےکہاکہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ آئی سی یو میں جا کر لیٹ گئے۔