بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی معاشی دہشتگردی ہے،میاں اسلم

August 19, 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق کی کال پر اسلام آباد میں بھی بجلی کے گھریلو صارفین پر لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاجی تحریک شر وع کر رہے ہیں جس کا آغاز آج بعد نماز جمعہ پی ڈبلیو ڈی میں احتجاجی مظاہرے سے کیا جا ئے گا ، جبکہ اسی طرح بھارہ کہو ، ترامڑی ، جی سیون ، آئی ٹین اور مو ٹروے چوک پر بھی آنے والے دنوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا بجلی کے بلوں میں آٹھ طرح کے ٹیکسوں کی وصولی عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کرنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، محمد کاشف چوہدری ، طاہر خان ، تحسین احمد خالد ،راجہ افتخار ، عامر بلو چ اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔نصر اللہ رند ہاوا نے کہا بجلی کے بلوں میں اضافے نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ،بجلی کی قیمتیں بڑھانا معاشی دہشت گردی اور عوام دشمنی ہے ۔