آئی جی جیل خانہ جات پنجاب 20اکتوبر کوریٹائرہوجائیں گے

August 19, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب 20اکتوبر کوریٹائرہوجائیں گے ،مرزاشاہدسلیم بیگ کی مدت ملازمت بیس اکتوبر کو مکمل ہورہی ہے اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی جانب سے جمعرات کو نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ،یادرہے کہ مرزا شاہدسلیم بیگ کو28اکتوبر2017کو اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کیاتھا۔وہ گزشتہ تقریباً پانچ سال سے اس منصب پرکام کررہے ہیں ۔