ہر محاذِ جنگ پر ہم لڑیں گے بے خطر

September 07, 2022

……ناصر کاظمی……

ہر محاذِ جنگ پر ہم لڑیں گے بے خطر

وادیوں میں گھاٹیوں میں سربکف

بادلوں کے ساتھ ساتھ صف بہ صف

دشمنوں کے مورچوں پہ ہر طرف

ہر محاذِ جنگ پر ہم لڑیں گے بے خطر

بے مثال ارضِ پاک کے جواں

لازوال سرحدوں کے پاسباں

بڑھ رہے ہیں خاک و خوں کے درمیاں

ہر محاذِ جنگ پر ہم لڑیں گے بے خطر

ساتھیو بلا رہی ہے زندگی

خون میں نہا رہی ہے زندگی

موت کو بھگا رہی ہے زندگی

ہر محاذِ جنگ پر ہم لڑیں گے بے خطر

ڈرنے والے ہم نہیں ہیں جنگ سے

گاڑیوں سے توپ اور تفنگ سے

ڈٹ کے ہم لڑیں گے ڈھنگ ڈھنگ سے

ہر محاذِ جنگ پر ہم لڑیں گے بے خطر

موج موج بڑھ رہے ہیں لشکری

وطن کے سپاہی ( تینوں مسلح افواج کے لیے)

……صوفی غلام مصطفی تبسم……

یہ ہواؤں کے مسافر یہ سمندروں کے راہی

میرے سر بکف مجاہد میرے صف شکن سپاہی

یہ ہواؤں کے مسافر یہ …… ……

یہ تیرا یقینِ محکم تیری ہمتوں کی جاں ہے

تیرے بازوؤں کی قت تیرے عزم کا نشاں ہے

تو ہی راہ تو ہی منزل تو ہی میرِ کارواں ہے

یہ زمیں تیری زمیں ہے

یہ جہاں تیرا جہاں ہے

تیرے پاؤں میں ہے قوت

تیرے ہاتھ میں ہے شاہی

یہ ہواؤں کے مسافر یہ سمندروں کے راہی

میرے سر بکف مجاہد میرے صف شکن سپاہی

یہ ہواؤں کے مسافر یہ …… ……

تیرے اپروؤں کی جنبش تیری آنکھ کا شارہ

تیرے دشمنوں کی آفت تیرے قہر کا شرارہ

تو وطن کی آبرو ہے تو وطن کا ہے سہارا

اسی آبرو سے چمکا تیرے دیس کا ستارہ

تیرا دیس دے رہا ہے

تیری شان کی گواہی

یہ ہواؤں کے مسافر یہ سمندروں کے راہی

میرے سر بکف مجاہد میرے صف شکن سپاہی

یہ ہواؤں کے مسافر یہ …… ……

اے وطن کے سجیلے جوانو!

…جمیل الدین عالی…

اے وطن کے سجیلے جوانو!

میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

اے وطن کے سجیلے جوانو!

سرفروشی ہے ایماں تمہارا

جُرأتوں کے پرستار ہو تم

جو حفاظت کرے سرحدوں کی

وہ فلک بوس دیوار ہو تم

اے شجاعت کے زندہ نشانو!

میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

اے وطن کے سجیلے جوانو!

بیویوں، مائوں، بہنوں کی نظریں

تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں

جیسے خاموشیوں کی زباں سے

دے رہی ہوں وہ تم کو دعائیں

قوم کے اے جری پاسبانو!

میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

اے وطن کے سجیلے جوانو!

تم پہ جو کچھ لکھا شاعروں نے

اُس میں شامل ہے آواز میری

اُڑ کر پہنچوں گے تم جس اُفق پر

ساتھ جائے گی پرواز میری

چاند تاروں کے اے رازدانو!

میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

اے وطن کے سجیلے جوانو!

معزز قارئین! آپ سے کچھ کہنا ہے

ہماری بھرپور کوشش ہے کہ میگزین کا ہر صفحہ تازہ ترین موضوعات پر مبنی ہو، ساتھ اُن میں آپ کی دل چسپی کے وہ تمام موضوعات اور جو کچھ آپ پڑھنا چاہتے ہیں، شامل اشاعت ہوں، خواہ وہ عالمی منظر نامہ ہو یا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رپورٹ ہو یا فیچر، قرطاس ادب ہو یا ماحولیات، فن و فن کار ہو یا بچوں کا جنگ، نصف سے زیادہ ہو یا جرم و سزا۔ لیکن ان صفحات کو اپنا سمجھتے ہوئے آپ بھی کچھ لکھیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں بھی۔ خوب سے خوب تر کی طرف ہمارا سفر جاری ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ آج جب پڑھنے کا رجحان کم ہوگیا ہے، آپ ہمارے صفحات پڑھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اب ان صفحات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی رائے بھی دیں اور تجاویز بھی، تاکہ ان صفحات کو ہم آپ کی سوچ کے مطابق مرتب کرسکیں۔ ہمارے لیے آپ کی تعریف اور تنقید دونوں انعام کا درجہ رکھتے ہیں۔ تنقید کیجیے، تجاویز دیجیے۔ اور لکھیں بھی۔ نصف سے زیادہ، بچوں کا جنگ، ماحولیات وغیرہ یہ سب آپ ہی کے صفحات ہیں۔ ہم آپ کی تحریروں اور مشوروں کے منتظر رہیں گے۔ ہمارا پتا ہے:

رضیہ فرید۔ میگزین ایڈیٹر

روزنامہ جنگ، اخبار منزل،آئی آئی چندیگر روڈ، کراچی