ممتاز اسکول کرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز مکمل

September 20, 2022

کے پی ٹی تائی کوانڈو چیمپئن شپ کے اختتام پر منیجر ایڈمن بریگیڈئیر طارق بشیر اورسعدیہ ملک انعامات تقسیم کرتے ہوئے

سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ انٹراسکول لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ممتاز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کیمپس فردوس کالونی کی کرکٹ ٹیم کے ٹرائل مکمل ہوگئے۔ ٹرائل کے بعد ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ڈی سی او راحیلہ مسرور نے ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں ٹورنامنٹ کے کیپس تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد پیش کی محترمہ راحیلہ مسرور نے ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی، کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایونٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ڈی سی او محترمہ راحیلہ مسرور ممتاز اسکول کر کٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیپس دے رہی ہیں

پی او اے اور پی ایچ ایف ایک پیج پر

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے الحاق کا خط جاری کردیا، پی او اے کی جانب سے مجاریہ الحاق لیٹر کے مطابق پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر صدر سید حیدر حسین سیکریٹری جنرل، شاہد پرویز بھنڈارہ بحیثیت خزانچی پی او اے سے الحاق شدہ یونٹ کا حصہ ہوں گے۔

پی او اے کے سکریٹری خالد محمو د سےفیڈریشن کے سکریٹری حیدر حسین نے ملاقات کی جس میں انہیں پی او اے کا لیٹر دیا گیا، اس موقع پر خالد محمود نے کہا کہ ہاکی نہ صرف ہمارا قومی کھیل ہے بلکہ قومی سپورٹس کے ماتھے کا جھومر ہے۔ ہم ہاکی فیڈریشن کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔