ڈاکو کو ہلاک کرنے والے شہری کے لیے انعام کا اعلان

September 20, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں کو پکڑنے والے شہری شاہد نواز کیلئے 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہےملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

لوٹ مار کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر موقع پہنچ کر ہلاک ہونے والے ڈاکو کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔