ذولفقار علی بھٹو جونیئر کا والد کی برسی پر جذباتی پیغام

September 21, 2022

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے،ذوالفقار علی بھٹوجونیئرکی جانب سے والد کی 26ویں برسی پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے والد میر مرتضیٰ بھٹو کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا والد کی ایک یادگار پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ 26 سال قبل، 1 رات میں 6 جانیں لے لی گئیں، ایک جانب بغیر باپ، بھائی اور بیٹوں کے 6 خاندان اور دوسری جانب قاتلوں کو کسی قسم کے احتساب کا سامنا تک نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں بدلہ لینے والا نہیں ہوں لیکن بلا شبہ میں انصاف چاہتا ہوں جیسا کہ لاکھوں پاکستانی روزانہ اپنے درد اور نقصان کے لیے انصاف کی امید رکھتے ہیں۔