ٹرانس جینڈر بل فوری طور پر واپس لیا جائے ، جمعیت س

September 22, 2022

کوئٹہ ( آن لائن)جمعیت علماء اسلام (س) ضلع کوئٹہ کے ضلعی انتخابات جمعیت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں 2بجے منعقد ہونگے جس میں تمام اراکان ضلعی امیر اور ضلعی جنرل سیکرٹری پانچ سال کیلئے منتخب کرینگے۔یادد رہے کہ چمن کے ضلعی انتخابات بھی ہو گئے ہیں جس میں پانچ سال کیلئے مولانا عطاء اللہ ادیب کو بلامقابلہ جبکہ مولانا محمد عمر کو اکثریت سے ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ،مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہاکہ مولانا عطاء اللہ ادیب اور مولانا محمدعمر کو امیر اور جنرل سیکرٹری مقرر کرنا یقیناچمن عوام کیلئے ایک نوید ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر مولانا قاری محمد طیب حقانی نے کہاکہ اس وقت ٹرانس جینڈر بل کے جو اثار دیکھائی دے رہے ہیں یقینا اسکی اسلام اور دیگر مذہب میں کوئی گنجائش نہیں بلکہ اسلام کی منافی بل ہے، جمعیت علماء اسلام س اسے برداشت نہیں کریگی اور انکے خلاف دھرنے اور جلوس کا اعلان بھی کرینگے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ بل فوری طورپر واپس لیا جائے ۔