باوجوڑ لوئی سم کے رہاشئیوں کا معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ

September 23, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)باوجوڑ لوئی سم کے رہاشئیوں نے گھروں کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران مسمار گھروں کا معاوضہ فوری ادا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک رہے جنہوںنے سڑک بند کر کے احتجاج کیا جسکی وجہ سے کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام رہا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔