پولیس کو لڑکی کی بازیابی کیلئے 11 اکتوبر تک مہلت

September 24, 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نے توہین عدالت کی درخواست پرپولیس کولڑکی کی بازیابی کیلئے11اکتوبر تک مہلت دیدی،عدالت نے آئی جی پنجاب کی طرف سے پیش رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا،وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لڑکی نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔