وفاقی حکومتوں کی عدم توجہ سے بلوچستان مسائل کا شکار ہے، جمعیت س

September 24, 2022

کوئٹہ ( آن لائن)جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سردار نسیم خان محسود ،مولانا فدا محمد حقانی ،حاجی میر احمد شاہوانی ،قاری محمد طیب حقانی ،حافظ رحمت اللہ دمڑ ،قاری حمیدا للہ حمیدی ،مولانا جاندین حقانی ،حافظ درمحمد اخندزادہ ،مولانا شفیق دولتزئی، سردار ولی خان بادیزئی ،صوبائی ترجمان مولانا سید محمد طاہر شاہ ودیگر نے حبیب اللہ پشتون کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام (س) مزید مستحکم ہورہاہے اور جمعیت علماء اسلام (س)واحد مذہبی جماعت ہے جو ہر وقت پاکستان کی تحفظ اور نظریاتی سرحدات کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں پیش پیش رہا ہے اور پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی حکومت کی سیاسی اب وہوا کی تبدیلی کی لہر واضح ہونے کی اثرات اگر چہ نمایاں ہے لیکن یہ بات قبل از وقت ہوگا کہ تبدیلی بلوچستانی عوام کیلئے بہتر ہوگی ، یا خزاں کا موسم ر ہیگا،بلوچستان میں ہمیشہ مخلوط حکومت ہی رہی ہے ،لیکن وفاقی حکومتوں کی عدم توجہ سے بلوچستان گو ناگوں مسائل سے دوچار رہاہے ،اب بھی حکومت میں نئے نئے وزرا کے چہرے تو نظر آئیں گے ،لیکن باپ پارٹی کی اندرونی حرارت پھاپ بن کر اڑنے والی تو نہیں ۔