ماں پر تشدد کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار

September 25, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ماںپر تشدد کرنے والے بدبخت بیٹے کوگرفتار کرلیاگیا، بیوہ خاتون نے کھلی کچہر ی میں درخواست دی تھی کہ اس کا حقیقی بیٹا ندیم اس پر تشدد کرتا ہے اس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی کا کہناتھاکہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور والدین پر تشدد کرنے والے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔