38 سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات، اسلحہ بھی برآمد، 44 بھکاری گرفتار

September 25, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)38 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 11ملزموں کو گرفتار کرکے 2کلوسے زیادہ چرس اور 15 لٹر شراب برآمد کرلی۔ چار دیگر ملزموں سے 5کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے مختلف واقعات میں 9 ملزموں سے 9 پستول برآمد کر لئے ۔ انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 44بھکاریوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ پیرودھائی پولیس نےانعام کا لالچ دے کرشہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس نے بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں 13 ملزموں کوگرفتار کرکے 1695 گر ام ہیر وئن اور چار پسٹل برآمد کرلئے۔