پیوٹن کو پارٹی اور وزرا نے یوکرین حملے پر مجبور کیا، سابق اطالوی وزیراعظم

September 26, 2022

روم (نیوز ڈیسک)اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر کو تنازع میں دھکیلاگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 85 سالہ اٹلی کے سابق وزیر اعظم نے اطالوی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ روسی فوجیوں کا مقصد یوکرینی حکومت کو مہذب لوگوں کے ساتھ تبدیل کرکے پھر وہاں سے انخلا کرنا تھا۔تین بار کے اطالوی وزیر اعظم روسی صدر کے طویل مدتی اتحادی ہیں، اس ہفتے کے آخر میں ان کی پارٹی اٹلی میں ہونے والے عام انتخابات میں دائیں بازو کے اتحاد کے ساتھ اقتدار میں آسکتی ہے۔سلویو برلسکونی نے اطالوی ٹی وی کو بتایا کہ ماسکو میں پھیلنے والا بیانیہ جس میں کہا گیا کہ یوکرین کی حکومت ملک کے مشرق میں روسی زبان بولنے والوں کو ذبح کر رہی ہے، میڈیا نے تیار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روسی حکومت میں علیحدگی پسند قوتوں اور قوم پرست سیاست دانوں کی طرف سے کی جانے والی میڈیا رپورٹنگ نے پیوٹن کے پاس یوکرین پر محدود حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا تھا۔