مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں بدتمیزی، پی ٹی آئی سپورٹرز بھی مریم اورنگزیب کے حق میں بول پڑے

September 27, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)مریم اورنگزیب سے لندن میں بدتمیزی پر پی ٹی آئی کے سپورٹرز بھیمریم اورنگزیب کے حق میں بول پڑے، کسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سپورٹر ہوں لیکن اس طرح کے رویئے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، ایک یوزر نے کہا یہ احتجاج نہیں ہے بلکہ ہراسانی ہے، ایک اکائونٹ سے ٹوئٹ کیا گیا کہ پاکستان کی سیاست جھوٹ نارمل ہے، لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ کسی کو اس طرح پریشان کیا جائے، کسی نے لکھا کہ مریم اورنگزیب آپ کی جرات اور بہادری کو سلام ہے۔