کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن ضمیر عباسی کی اہلیہ کی10روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں اہلیہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن ضمیر عباسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔