اسلام آباد(آئی این پی)آئی کیو ایئر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2025میں سالانہ اوسط کی بنیاد پر دنیا کا آلودہ ترین ملک رہا۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف 13ممالک اور خطوں نے 2025میں عالمی ادارہ صحت کی سالانہ معیار برقرررکھا ہے۔ رپورٹ میں بنگلا دیش 66.1مائیکروگرام کے ساتھ دوسرے، تاجکستان 57.3کے ساتھ تیسرے، چاڈ 53.6کے ساتھ چوتھے اور جمہوری جمہوریہ کانگو 50.2مائیکروگرام کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پانچویں نمبر پر رہے۔