کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے میر رضا کی بینک ٹرانزیکشن کے حصول سے متعلق درخواست پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے یکم اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں میر رضا کے بینک ٹرانزیکشن کے حصول سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی حکام نے کہا کہ ہم تفتیش کر رہے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں پیسے کا لین دین کہاں اور کس کس کو ہوتا رہا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بینک سے آپ ٹرانزیکشن رپورٹ لے لیں جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک حکام سے رابطہ کیا تھا لیکن اسٹیٹ بینک والے کہتے عدالتی حکم ہوگا تو ہم کارروائی کر سکتے ہیں۔