کراچی(افضل ندیم ڈوگر) امریکی ریاستوں اوکلا ہوما اور آرکنساس کی سرحد کے قریب ایک ماہر پائلٹ نے سیسنا آر 182طیارے سے فضا میں3گھنٹے تک مسلسل پرواز کرکے لیونارڈو ڈا ونچی کی مشہور زمانہ پینٹنگ "مونا لیزا" کا ڈیجیٹل اسکیچ تیار کرکے دنیا کو حیران کر دیا، دنیا بھر میں 73 ہزار لوگوں نے اس خوبصورت منظر کو لائیو دیکھا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ یہ اسکیچ فلائٹ پیتھ حیرت انگیز آرٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ پائلٹ نے جی پی ایس ٹریکنگ اور فلائٹ پاتھ کو اس مہارت سے موڑا کہ راڈار اسکرین پر مونا لیزا کا مکمل اسکیچ تیار ہو گیا۔