اسلام آباد( اسرار خان)پاکستان نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل میں ترک کمپنیوں کو بولی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے ۔ وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے جمعہ کو بتایا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں کارکردگی، مالیاتی پائیداری اور صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات بہتر بنانے کے لیے اصلاحات پر پیش رفت کررہی ہے۔