اسلام آباد( مہتاب حیدر) وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے)، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایم اے جی) اور نادرا کو آگاہ کیا ہے کہ 30 لاکھ سے زائد پنشنرز کے بینک اکاؤنٹس کو کمرشل بینک محض بایومیٹرک تصدیق یا پروف آف لائف کی تکمیل نہ ہونے کی بنیاد پر ڈورمنٹ(غیر فعال ) قرار نہیں دیں گے۔ یہ اقدام وفاقی حکومت کے رسید و ادائیگی قواعد 2025 کے تحت کیا گیا ہے۔