کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر جاری 34ویں دن جمعہ کوبھی دھرنا جاری رہا۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دھرنے کے شرکاء و ریڑھی گوٹھ کی ساحلی پٹی پر جماعت اسلامی کی جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ہونے والے سمندری مارچ میں شریک ماہی گیروں و دیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کے سپر لانگ مارچ کا آغاز ٹرین مارچ کی شکل میں اتوار 20ستمبر کو صبح10بجے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم لرحمن کی قیادت میں کینٹ اسٹیشن سے ہوگا، لانڈھی اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پر ٹرین مارچ کا استقبال ہوگا۔