کراچی پہنچ کر پہلا پڑائو کس ہوٹل میں ہوگا؟ مفتاح نے کئی نام گنوا دیئے

September 27, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)مستعفی وزیر خزانہ سے ٹوئٹر پر سوال کیا گیا کہ وزارت سے فراغت کے بعد کراچی پہنچ کر آپ کا پہلا پڑائو کس ہوٹل میں ہوگا؟ جس کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے بھی ہوٹلوں کے نام گنوادیئے، بولے وہ جائیں گے، زاہد نہاری، ادریس نہاری، جاوید نہاری، الکباب، غفار اور میرٹھ کباب، یہی نہیں انہوں نے کہا کہ وہ دھوراجی کا گولا گنڈا بھی کھائیں گے، خوش قسمتی سے ان کے پاس بہت چوائسز ہیں۔