اسلام آباد ( رانا غلام قادر )بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت ،طلال احمد ، نعمان ظفر، عثمان عزیز ، شاہ رخ ا، سعد آفریدی شامل جبکہ ایک افسر حمد نڈر اللہ بدستور بلوچستان میں ہی تعینات ہیں ۔ ان پولیس افسران کا تعلق 48ویں سی ٹی پی سے ہے۔۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر محمد بیدار بخت ،محمد نعمان ظفر ، عثمان عزیز میر ،محمد شاہ رخ خان اور سعد آفریدی کا بلوچستان سے پنجاب حکومت جبکہ طلال احمد شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت، تبادلہ کیا گیا ۔پولیس سروس گریڈ 17کے افسراحمد نصر اللہ ملک کو365دن کی سرو مکمل کرنے کے بعد بھی بدستور بلوچستان حکومت میں فرائض جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔