• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی اثرات؛ گندم پیداوار میں 12 سے 15 فیصد کمی کا خدشہ

اسلام آباد (ناصر چشتی )موسمی اثرات کے باعث گندم کی پیداوار میں 12سے 15فیصد کمی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں مجموعی طور پر45لاکھ ٹن گندم کی کمی کا خدشہ ہے ،پنجاب حکومت ممکنہ شارٹ فال کے خدشے کے پیش نظر گندم درآمدکرنے پر غور کر رہی ہے،ذرائع نے بتایا کہ گندم امپورٹ کے معاملے پر حکومتی سطح پر مشاورت جاری ہے۔ اور پنجاب حکومت کا مؤقف بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔محکمہ خوراک کے مطابق ملک میں ضرورت کے مطابق گندم موجود نہیں جبکہ پاسکو، سندھ اور خیبر پختونخوا کے پاس مجموعی طور پر 22 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید