اسلام آباد ( رانا غلام قادر) کاشتکاروں کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے کھاد اور کیڑے مارادویات پر ٹیکس نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےکھاد اور کیڑے مارادویات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانےکو موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آئی ایم ایف کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ۔حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ تیل اورکھاد کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ اور مجموعی معاشی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کھاد اور کیڑے مار ادویات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کو موخرکیا جائے گا۔