• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

91 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) حج اپڈیٹ مک 362 حج پروازوں کے ذریعے اکیانوے ہزار سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت مذہبی امور ترجمان کے مطابق 86ہزار سے زائد عازمین حج مکہ مکرمہ جبکہ 5ہزار مدینہ منورہ میں موجود ہیں ۔ پرائیویٹ سکیم کے 26ہزار عازمین حج بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ حرم ٹرانسپورٹ کے تحت 416 بسیں سفری سہولیات کے لیے مختص کی گئی ہیں ۔ عازمین حج کی رہنمائی کے لیے حرم کے اطراف میں درجنوں حرم گائیڈز تعینات کئے گئے ۔ 21 مئی تک مزید 106 حج پروازیں بقیہ عازمین کرام کو سعودی عرب پہنچائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید