• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد میں گائوں کو آگ لگانا افسوسناک، کھلی دہشتگردی، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع پر پورے گاؤں کو آگ لگانے کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی، قانون کی ناکامی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند افراد کے ذاتی فیصلے کی سزا پورے گاؤں اور درجنوں خاندانوں کو دینا انتہائی سفاکانہ اور غیر انسانی عمل ہے۔ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو گھروں سے محروم کر کے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کرنا سندھ حکومت اور سندھ پولیس کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید