• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ایرانیوں سے متعلق متنازع بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کے ایرانیوں سے متعلق متنازع بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید، ہم خلا سے نام بھی پڑھ سکتے ہیں، امریکی اسپیس فورس کی صلاحیتوں پر ٹرمپ کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’فاکس نیوز‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ایرانیوں کے بارے میں متنازع بیانات دینے پر انٹرنیٹ پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’زیادہ تر‘‘ ایرانیوں کا پہلا نام ایک جیسا ہوتا ہے اور یہ بھی کہا کہ امریکہ خلا سے ان کی شناخت اور ان پر نظر رکھ سکتا ہے۔ جمعے کی شام نشر ہونے والے اس انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے ایران اور اس کے جوہری انفرا اسٹرکچر کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اسپیس فورس کی نگرانی کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ انٹرویو ان کے دورہ چین کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی بات چیت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید