• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولی و گالی کی سیاست عام، کوئی نئی نسل کا ہاتھ تھامنے کو تیار نہیں؛ حافظ نعیم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) مرکزی امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام ہے ، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی نئی نسل کا ہاتھ تھامنے کو تیار نہیں،، تعلیم مہنگی اور طبقاتی ، ہر شعبہ میں کرپشن اقربا پروری کا راج ہے، تعلیم غریب کی دسترس سے دور، نوجوان مایوس نہ ہوں، اعتمادکیساتھ آگے بڑھیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا کہ بنو قابل کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے اس میں آئی ٹی کے علاوہ ٹیکنیکل کورسز (Technical Courses) کو بھی شامل کردیا گیا ، ملک میں ہزاروں کی تعداد میں آئی ٹی لیبارٹریز (IT Labs) تیار ہوچکی ہیں، بنو قابل کو مزید وسیع کرتے ہوئے اسے زی کنیکٹ (Z-Connect) کا نام دے دیا گیا اور اس پروگرام میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ، نوجوان اپنے دین سے رشتہ مضبوط کریں، پاکستان عظیم قربانیوں سے وجود میں آیا، نئی نسل ملک سے مایوس نہ ہو بلکہ اعتماد سے متحد ہوکر آگے بڑھے۔ نوجوان دین اور جدید تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں اور جماعت اسلامی کی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جہاں ایک طرف حکومت پر نوجوان نسل کو معیاری اور مفت تعلیم فراہمی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے وہیں ہم اپنے حصہ کا چراغ بھی جلا رہے ہیں، قوم کو مایوسی اور اندھیروں کی دلدل سے نکالیں گے، نوجوانوں کی مدد سے انقلاب برپا کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید