فائرنگ سے شہری قتل شوہر نے بیوی کی جان لے لی

September 27, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت دوافرادکو قتل کردیاگیا ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا، پولیس کے مطابق بانسانوالی گلی میں فائرنگ سے ملک ماجد یاسین جاں بحق ہوگیا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے رات گئے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردی گئی ،تھانہ واہ کینٹ کو گل زرین نے بتایاکہ مستقل رہائشی صوابی کاہوں اورتقریباً 8سال سے گاؤں سموں واہ کینٹ میں رہائش پذیرہوں، اپنے گھرمیں موجودتھاکہ پڑوس میں چیخ وپکار اور شور شرابے کی آوازسنی تواپنے گھرسے نکل کر ماجدخان کے گھرکے پاس پہنچا توشورشرابہ کی آوازبندہوگئی، میں نے ماجد خان کوآوازدی جس نے بتلایاکہ اس کی بیوی (ا)کردارکی اچھی نہ تھی اس وجہ سے اس کو قتل کر دیا ہے جب میں نے اندر کمرے میں جاکر دیکھا تواس کی بیوی خون میں لت پت پڑی تھی، میں نے اپنے موبائل سے 15پر اطلاع دی اس وقت ماجدخان کی دوسری بیوی بھی گھرمیں موجود تھی۔