راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)ولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں بجلی کی آئے روز غیر اعلانیہ طویل بندش اور آنکھ مچولی کی شکایات معمول بن گئیں۔ بھاری بلوں کے نفاذ کے باوجود گرمیوں میں آئے روز مرمت و خرابی کے نام پر بجلی بندش کا سلسلہ گرمیوں کے پورے سیزن میں بھی زوروشور سے جاری رہا۔ اسکے بعد سردیوں میں ہفتہ میں ایک بار طویل دورانیہ کا شٹ ڈاؤن سلسلہ شروع کیا گیا جو بڑھ کر ہفتے میں تین بار کر دیا گیا ہے۔