• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی آپریشنزکا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، انہوں نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید