راولپنڈی (نمائندہ جنگ) شہر میں تجاوزات کی بھرمار اور بالخصوص رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مشکل بنتی جا رہی ہے، بعض رہائشی علاقوں کی چھوٹی چھوٹی گلیاں جہاں پیدل چلنا پہلے ہی مشکل ہوتا ہے ایسے میں وہاں تجارتی سرگرمیاں سے طرح طرح کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں بالخصوص خواتین اور طالبات کو مشکلات ناقابل بیان ہیں، کوہاٹی بازار گلی نمبر 9 کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گلی میں پرنٹنگ پریس کی وجہ سے رات گئے تک ہونے والے شور اور گاڑیوں کے ذریعے سامان لانے لے جانے کی وجہ سے اکثر راستہ بند رہتا ہے رہائشیوں کی زندگی مشکل بنتی جا رہی ہے، متاثرین نے وزیراعلٰی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں کی روک تھام یقینی بناتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔