امریکا میں تیل اسٹرٹیجک ذخائر 40؍ سال کی کم ترین سطح پر

September 28, 2022

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے سرکاری محکمے انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے ہفتہ وار اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا میں پٹرولیم کے اسٹریٹجک ذخائر (SPRs) اپنی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں جو 40؍ سال میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران خام تیل کی مقدار میںتقریباً 70؍ لاکھ بیرل کی کمی ہوئی، اور مجموعی ذخائر اس کمی کے بعد 427.2؍ ملین (42؍ کروڑ 72؍ لاکھ) تک جا پہنچے ہیں۔ یہ 1984 کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔ 1983 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسٹریٹجک ذخائر میں کمرشل ذخائر کے مقابلے میں کم تیل ہے۔ 16 ستمبر تک کمرشل ذخائر میں 430.8؍ ملین (43؍ کروڑ سے زائد) بیرل تیل موجود تھا۔