تحریک انصاف کے مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف مظاہرے

September 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے کارکنوں نے مہنگائی ،بیروزگاری اوردیگر مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ ہمدرد چوک ٹاون شپ میں نشتر ٹاؤن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیاگیا۔ شبیر گجر اور فیاض بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہبجلی کے بل اپنے گھر کی اشیاء بیچ کر ادا کر رہے ہیں حکمرانوں نے غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے چھ مہینوں میں امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں غریب عوام کا استصال اور معاشی قتل عام کیا جارہا ہے نون لیگ عذاب لیگ بن چکی ہےسمن آباد ٹاؤن کے صدر خفیف صدیقی جنرل سیکرٹری سعید خان کی قیادت میں یتیم خانہ چوک میں اور نشتر ٹاؤن کے صدر فیاض بھٹی اور جنرل سیکٹری چوہدری محسن مزمل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے غریب عوام استصال اور معاشی قتل کرنے کے سوا کچھ نہیں امپورٹڈ حکومت صرف غریب عوام کا خون چوس رہی ہے۔