عوام کی صحت کا خیال رکھنا ترجیح ہے، کلیم اللہ

September 28, 2022

پشاور(وقائع نگار)تحصیل کونسل شاہ عالم کے چیئرمین کلیم اللہ نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا خیال رکھناترجیح ہے ، شاہ عالم کے مختلف علاقو ں میں ڈینگی سپرے کا عمل جاری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، عوام کی سہولت کیلئے ڈینگی سپرے روزانہ کی بنیادپر تمام علاقوں میں کرایا جائیگا، گذشتہ روزٹی ایم او قادر نصیر اور اے ٹی او آر وفوکل پرسن برائے ڈینگی ارباب شہزاد نے تحصیل شاہ عالم میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سپرے کے بارے میں رپورٹ دی جس میں گذشتہ روز این سی 43باغ کالونی ،یوسی28چر گو کلے،ہریا نہ پایان ، وی سی 14بابو زئی اور دیگر محلہ علاقوں میں سپرے بلاتعطل جاری ہے۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین کلیم اللہ نے ڈینگی سٹاف کو ہدایات جاری کی کہ وہ تحصیل شاہ عالم میںڈینگی سپرے کرائے اور تمام علاقوں میں دن رات بلاتعطل جاری رکھا جائے اور عوام کی صحت کا خیال رکھنا ترجیح ہے جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی وہ اس سلسلے میںڈینگی عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور ڈینگی سپرے کرتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں ،