سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

September 28, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ہیومن کئیر فاونڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اس دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا چھ سو سے زیادہ مرد، خواتین اور بچوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں کیمپ میں آنیوالے نادار افراد میںراشن پیکجز بھی تقسیم کئے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کہ سیلاب سے متاثرہ خواتین میں زیادہ تر ڈپریشن اور انزائیٹی میں مبتلا ہیں جبکہ بچے غذائی قلت جسے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مخیر خواتین وحضرا ت آگے آئیں اور اس مشکل وقت میں اپنے ہم وطن مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرکے انہیں اس مشکل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا قدرتی آفت سے متاثرہ بعض افراد انتہائی مشکل میں ہیں انکے پاس جہاں اب سر چھپانے کیلئے چھت نہیں ہے وہاں انہیں بھوک اور پینے کیلئے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے