• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا بار کونسل کا سینئر وکیل کے مبینہ اغوا کیخلاف آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا بارکونسل نے مردان کے سینئر وکیل امیر اعجاز خان کی گمشدگی اورمبینہ اغواکے واقعہ کے خلاف آج عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ امیر اعجاز خان کو فوری طور پر بازیاب اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بارکونسل نے مردان کے سینئر وکیل امیر اعجاز خان کی گمشدگی اورمبینہ اغواکے واقعہ کے خلاف آج صوبہ بھر میں عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بار کونسل کے وائس چیئرمین اسفندیار خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ملک عماد اعظم ایڈوکیٹ نے مردان کے سینئر وکیل کے مبینہ اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ امیر اعجاز خان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے ۔بارکونسل کے مطابق واقعہ کے خلاف 21 ستمبرک و صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی اور تمام بار ایسوسی ایشنز کے وکلا کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ عدالتی کارروائی کا حصہ نہ بنیں۔
پشاور سے مزید