پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے دانش آبادمیں حاملہ خاتون نے مبینہ طور پر خود کوپھانسی دیکر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے تاہم پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے اس کے مبینہ قتل ودیگر پہلووں سے بھی تفتیش آغازکردیا ہے ۔ ٹاون پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون کی شناخت مسمات (ا)دختر مصری خان سکنہ سفید سنگ سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ اس کی والدہ نے رپورٹ کی کہ بیٹی نے گلے میں پھندا ڈال کردرخت کے ساتھ لٹک گئی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔