• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر، قبر کھود کر معصوم بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں قبرکھود کر معصوم بچوں او ربچیوں کی نعشیں نکال کر ان کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مقامی افراد نے ملزم کی خوب درگت بناتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیاجو افغان باشندہ بتایاجاتا ہے، ملزم اس سے قبل بھی 4قبروں سے بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر ان کی مبینہ حرمتی کرچکا ہے جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ گزشتہ روز ایس پی صدر فدا حسین نے ڈی ایس پی سعید الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ انہیں شیخان قبرستان میں قبر کھود کر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملی جس پر بڈھ بیرایس ایچ او ملنگ جان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزم سلمان سکنہ افغانستان حال باڑہ قدیم کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے بتایاکہ قبرکی کھدائی اور بچی کی نعش نکالنے کے دوران وہاں موجود چوکیدار نے اسے دھر لیا تھا۔بچوں کی نعشیں نکالنے پر مقامی افراد میں بھی شدید اشتعال پایا گیا اور ملزم کی جان کو خطرہ تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو ان کی تحویل سے چھڑوایا اوراسے تھانے منتقل کردیا جبکہ اس کیخلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران 19سالہ ملزم نے اہم انکشافات کیے اوربتایاکہ ان کا گھر قبرستان کے قریب ہے اور اپنی جنسی خواہشات پوری کرنے کیلئے وہ اس قسم کی گھناونی حرکتیں کررہا تھا۔ ملزم حافظ قرآن ہونے کیساتھ ساتھ بارویں جماعت پاس بھی ہے ۔ملزم نے پولیس کو مزید بتایاکہ اس نے اس سے قبل بھی چارمرتبہ قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکلوائیں ۔بچے کی نعش ہونے پر وہ اسے وہیں چھوڑ دیتا تھا جبکہ بچی کی نعش لیکر وہ جنگل نما مقام پر لیجاتا اور اس کی بے حرمتی کرتا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم کی ذہنی حالت درست ہے اور وہ کوئی نشہ بھی نہیں کرتا البتہ بری صحبت کیوجہ سے وہ اس قسم کی گھناونی حرکتوں میں پچھلے 3یا 4ماہ سے ملوث رہاہے ۔ پولیس کاکہناہے کہ مذکورہ قبروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے اور ملزم کو عدالت میں پیش کرکے اس کی جسمانی ریمانڈ حاصل کی جائے گی جس کے بعد اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔
پشاور سے مزید